ابنا: رہبرانقلاب اسلامی نے آج سارے ایران کے ہزاروں اسکولی اساتذہ سے خطاب میں نویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ملت ایران جمعہ کے دن ایک بار پھر میدان میں حاضر ہو کر اپنی مثالی ہوشیاری بصیرت اور وقت کے تقاضوں کی شناخت کا ثبوت دے گي۔ آپ نے فرمایا کہ ملت ایران نے ہمیشہ ہوشیاری سے بروقت اقدام کیا ہے جس کا ایک واضح نمونہ دو مارچ کو پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں عوام کی بھر پور شرکت تھی۔ آپ نے فرمایا کہ وقت کے تقاضوں کو سمجھنے کے اس اقدام کے بڑے فائدے ہوئے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ آج کی دنیا میں قوموں کو کامیاب ہونے کے لئے ہوشیاری سے میدان میں رہ کر اپنی تمام توانائيوں سے کام لینا پڑتا ہے اور خداوند متعال کے لطف و کرم سے ملت ایران میدان میں موجود ہے ، بصیرت کی حامل ہے اور وقت کے تقاضوں کو بھی سمجھتی ہے اور اپنے دشمن کو بھی خوب پہچانتی ہے اور دشمن کی جانب سے دوستی کے دکھاوے کے فریب میں نہیں آئے گي۔رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انتخابات کو ان میدانوں میں سے ایک قرار دیا جس میں عوام کو موجود رہنا چاہیے۔ آپ نے فرمایا کہ مادی طاقتوں کی کشمکش کی اس دنیا میں ملت ایران کو اپنے اور اپنی آئندہ نسلوں کے حقوق کے دفاع کے لئے ہمیشہ میدان میں رہتے ہوئے ہوشیاری کا ثبوت دینا ہوگا۔ آپ نے فرمایا کہ ملت ایران کا مستقبل تابناک ہے اور خدا کے فضل و کرم سے اسلامی ایران کا مستقبل بھی روشن رہے گا۔رہبرانقلاب اسلامی نے یوم معلم کی مناسبت سے شہید آيت اللہ مطہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معلم کی اعلی قدر و منزلت کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ معلم کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ اس کے اختیار میں باصلاحیت اور جذبات و توانائیوں سے سرشار افراد ہوتے ہیں جنہيں وہ صالح مثالی اور دانا و توانا افراد میں تبدیل کرسکتا ہے۔......./169
1 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312569
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ملت ایران چار مئي کو ایک بار پھر اپنی بصیرت اور وقت کے تقاضوں کی شناخت کا اظہار کرے گي۔